پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

وکلا کا مبینہ تشدد،تھانہ شاد باغ کا اے ایس آئی جاں بحق

شاہد ایف آئی اے کورٹ کے باہر اشتہاری عدیل کو گرفتار کر کے لیجا رہا تھا ملزمان نے حملہ کردیا،آئی جی کانوٹس،ملزم کیفر کردار تک پہنچائیں گے:ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی )لاہور کے علاقہ مزنگ میں وکلا کے مبینہ تشدد سے شادباغ تھانہ میں تعینات اے ایس آئی شاہد جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید تفصیلات معلوم کررہے ہیں

پولیس حکام کے مطابق شادباغ انویسٹی گیشن کے اے ایس آئی شاہد اور جمیل نے چیک ڈس آنر کےاشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا اسی اثنا میں وکلا نے ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا،وکلا کے مبینہ تشدد سے تھانیدار شاہد کی حالت غیر ہو گئی جو ہسپتال لے جاتے دم توڑ گیا ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سےرپورٹ طلب کرلی ،آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز کو تشدد میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ۔

دریں اثنا ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے جائے وقوعہ اور ڈیڈ ہاؤس کا دورہ کیا اے ایس آئی محمد شاہد کی لاش کا ملاحظہ کیا،انہوں نے ایس پی سول لائنز کو واقعہ کی فوری انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

نمائندہ سی این این اردو ڈاٹ کام کو موصول تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی شاہد ایف آئی اے کورٹ کے باہر اشتہاری ملزم عدیل کو گرفتار کر کے لے جا رہا تھا ملزمان نے حملہ کردیا ۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا ہے کہ 7/8وکلاء کے گروہ نے اشتہاری ملزم کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کیا ،وکلاء تشدد سے تھانہ شادباغ کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہد جاں بحق ہوگیا،فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں،
واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے ،ملزموں کو جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button