پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار
عطااللہ کانیا گانا تیار،احسن خان ،ریشم کی ماڈلنگ
لاہور:(کلچرل رپورٹر،اشفاق حسین)گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے نئے گانے کی ویڈیو شوٹنگ مکمل کرلی گئی جس میں اداکار احسن خان اور ریشم نے ماڈلنگ کی ہے ۔ویڈیو کی شوٹنگ لاہور کے مختلف مقامات پر کی گئی جس کے ڈائریکٹر سیفی حسن ہیں۔
اس بارے میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی اپنے پرستاروں سے وعدہ کیا تھا انہیں عید سے پہلے سرپرائز دوں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں احسن خان کا خاص طور پر شکرگزار ہوں جو میری ایک آواز پر وڈیو میں کام کے لئے تیار ہوگئے۔
اداکار احسن خان کا کہنا تھا کہ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے ساتھ کام کرنا میرے کیریئر کا بہت بڑا اعزاز ہے،عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے احسن خان کے لئے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔



