پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہونے کا امکان:محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

لاہور:(بیوروچیف) محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں یکم رمضان 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ 18 فروری کی شام چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہوگی۔

ماہرین کے مطابق چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے، جو 18 فروری کی شام مکمل ہو جائے گی، اسی لیے رویت کے امکانات زیادہ ہیں۔کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 18 فروری کو شہر میں چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہوگی۔ اس روز کراچی میں سورج 6 بج کر 25 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ چاند 7 بج کر 24 منٹ پر غروب ہوگا، جس کے باعث چاند کے واضح نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم رویتِ ہلال میں موسم بڑی رکاوٹ بننے کا امکان نہیں۔ محکمہ نے بتایا کہ حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button