ایرانی بینک کارڈروس میں بھی کارآمد
تہران:ایران کے ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی بینک کارڈ اب روس میں استعمال کیے جاسکتے ہیں، کیونکہ دونوں ممالک نے پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تازہ ترین اقدام میں اپنے بینکنگ سسٹم کو جوڑ دیا ہے۔روس کا سوئفٹ سروس کے متبادل کے طور پر بین الاقوامی ادائیگی پلیٹ فارم بنانے پر زور ہے جبکہ مستقبل میں روسی بھی ایران میں اپنے بینک کارڈ استعمال کر سکیں گےیہ وضاحت نہیں کی گئی’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی بینکوں کو 2018 میں سوئفٹ بین الاقوامی مالیاتی پیغام رسانی کی سروس سے خارج کر دیا گیا تھا، جو دنیا بھر میں زیادہ تر لین دین کو کنٹرول کرتی ہے۔یہ اقدام ان پابندیوں کا حصہ تھا جو 2015 کے تاریخی جوہری معاہدے سے امریکا کی دستبرداری کے بعد ایران پر دوبارہ عائد کی گئی تھیں۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل ’آئی آر آئی این این‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایرانی بینک کارڈز اب روس میں استعمال کیے جاسکیں گے، ساتھ میں روس میں ایک اے ٹی ایم سے ایرانی بینک کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے رقم نکالتے ہوئے دکھایا گیا۔



