پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

ٹریفک حادثات میں 3خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے

ڈیفنس میں بے قابوکار موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی، جویریہ چل بسی، بھائی زخمی

لاہور،موڑکھنڈا،ننکانہ صاحب،بہاولنگر (نمائندگان )مختلف ٹریفک حادثات میں 3خواتین سمیت 4افراد جاںبحق ہوگئے۔لاہور میںڈیفنس کے علاقے لالک چوک کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر مخالف سمت سے نے والی موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جس کی شناخت 18 سالہ جویریہ کے نام سے ہوئی جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے خاتون کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے ڈرائیور آصف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ننکانہ صاحب میں لاہور روڈ پر ملک پور سٹاپ کے قریب تیز رفتار مزدہ اور موٹر سائیکل کے درمیان افسوسناک تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 33 سالہ عاصمہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونیوالے 60سالہ غفور احمد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چنیوٹ میں ہائی روف اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ، تین افراد زخمی ہوگئے۔
بہاولنگرمیں تیز رفتار مسافر وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ۔ افسوسناک حادثہ ڈونگہ بونگہ میں رسول پورہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار وین نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پرکمسن بچی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ باپ 4 سالہ بیٹے سمیت شدید زخمی ہوگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button