انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

بھارتی دہشتگردی، 2کشمیری نوجوان شہید، لواحقین کااحتجاج

قابض فوج نے ضلع بارہ مولہ میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن

سرینگر( ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی تازہ ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے وادی کے ضلع بارہ مولہ کے ایک علاقے میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔
اس دوران ایک ٹرک ڈرائیور نے کسی ضروری کام کے سلسلے میں علاقے میں داخل ہونے کے لیے آیا جس پر بھارتی فوج نے براہ راست فائرنگ کردی۔ قابض بھارتی فوج کی فائرنگ میں ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ڈرائیور کی لاش سمیت ٹرک کو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ اسی طرح ایک اور واقعے میں ضلع کٹھواکے رہائشی نوجوان کو بھارتی فوج نے سپیشل فورس کے ہمراہ کی گئی ایک کارروائی میں گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں نوجوان کی تشدد زدہ لاش ویران علاقے سے برآمد ہوئی۔
لواحقین نے لاش کو سڑک پر رکھ کر بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button