لاہور:(بیوروچیف /سید ظہیر نقوی سے ) سول لائنز پولیس نے ایف آئی اے کے اہلکار بن کر کال سنٹرز سے بھتہ وصول کرنے والے 3پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ملزموں نے سول لائنز میں واقع ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے دفتر سے 5لاکھ روپے بھتہ وصول کیا، ملزموں نے کال سنٹر کے عملے سے 3لاکھ روپے اے ٹی ایم سے نکلوائے اور 5لیپ ٹاپ کے ساتھ اڑھائی لاکھ روپے نقدی وصول کئے ۔
گرفتار اہلکاروں میں شاہدراویل پولیس ٹریننگ سنٹر فاروق آباد، عثمان پیرو ماڈل ٹاؤن میں تعینات اہلکار شامل ہیں۔
پولیس نے ملزموں سے 5لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی اور مقدمہ درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنی واردات میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔



