پاکستانتازہ ترینسپورٹس

نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنیوالے پہلے پاکستانی سپنر

ملتان :(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہیٹرک کا کارنامہ سرانجام دیدیا۔

نعمان علی نے پاکستان کیلئے بطور اسپنر ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے بالر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے کیون سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کی وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے 26 سال قبل ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا اور ایلیٹ لسٹ میں جگہ بنائی تھی بعدازاں فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بنگلادیش کیخلاف 2020 میں یہ کارنامہ دہرایا۔

نعمان علی ٹیسٹ فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کرنے والے پاکستان کے صرف پانچویں بولر بن گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button