’’لازوال عشق ‘‘کے نام سے شو کھلی بے حیائی کی دعوت
اسلام آباد:(راحیلہ بقائی)عذاب الٰہی کو دعوت نہ دیں لازوال عشق کے نام سے ڈیٹنگ شو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایک کھلی بے حیائی کی دعوت ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خدائے بزرگ و برتر نے جبرائیل امین کو حکم دیا کہ ایسی بستی کو الٹ دو جبرائیل نے فرمایا پروردگار ان میں تو تیرا ایک ایسا بندہ ہے جس نے پلک جھپکانے کی حد تک بھی کبھی تیری نافرمانی نہیں کی پروردگار نے فرمایا ہاں جبرائیل اس بستی کو اس پر بھی الٹ دو اور دوسروں پر بھی اس لیے کہ ان بستیوں میں اعلانیہ میری نافرمانی ہوتی رہی اور اس نیک بندے کے ماتھے پر شکن تک نہ ائی۔۔۔۔۔
لازوال عشق ایک کھلی بدکاری کی دعوت ہے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو نکاح کے بغیر جنسی لذت کی دعوت ہے کیا قوم لوط کا واقعہ یاد نہیں کہ جب یہ بد کاری ان کی قوم میں عام ہوئی تو اللہ نے ان کو نہیں چھوڑا پوری بستی کو پتھروں کی بارش سے ہلاک کر دیا گیا سوائے لوط علیہ السلام اور ان کی بیٹیوں کے۔۔۔۔۔
عذاب میں مبتلا ہونے والے وہ بھی تھے جو ان دعوتوں میں شوق سے شریک ہوتے تھے اور وہ بھی تھے جو خاموش تماشائی تھے جب کہ پیغمبر اپنی قوم کو صبح و شام اٹھتے بیٹھتے اس برے کام سے روکتے رہے۔
اج اگر ہم نے برائی کو نہ روکا تو پورا ملک ہی عذاب الہی کا شکار ہوگا۔ وہ بھی جو خاموش تماشائی بنے رہے اگرچہ کہ ان میں کتنے ہی نمازی کتنے ہی حاجی اور کتنے ہی خیراتی ادارے چلانے والے اور کتنے ہی لنگر خانے چلانے والے کتنے ہی مصیبت زدوں کی مصیبتوں کو دور کرنے والے بھی ہوں گے ۔۔۔۔
فحاشی کے اس نظام کے خلاف بولنا ہوگا ورنہ اس کی سڑاند اور بدبو سے کوئی نہیں بچ سکے گا۔۔۔۔
گناہ دیکھ کے بھی جو رہے خاموش یہاں
عذاب آئے گا تو وہ بھی بچ نہ پائیں گے
سورۃ الانفال (آیت 25) ترجمہ:”اور اس فتنے سے بچو جو تم میں سے صرف ظالموں ہی کو خاص طور پر نہیں پہنچے گا، اور جان لو کہ اللہ سخت عذاب دینے والا ہے۔



