پاکستانتازہ ترینصحت

پنجاب میں ملکی تاریخ کاسب سے جامع ٹرانسپلانٹیشن پروگرام شروع:ریاست کو ہر شہری کااحساس،مریم نواز

چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر ،بون میرو اورگردوںکی پیوندکاری سمیت 5ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہونگے

لاہور ( سلمان حسین) پنجاب میں ملک کی تاریخ کے سب سے جامع ٹرانسپلانٹیشن پروگرام کا آغازکر دیا گیاہے۔ عام آدمی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹیشن شروع ہوچکی ہے۔چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت عام آدمی کے لئے 5ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہونگے ۔ چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر ٹرانسپلانٹیشن مفت ہوگی۔
چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحتگردوں کی پیوند کاری فری کی جائے گی۔ چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت بون میرو ٹرانسپلانٹ پر مریض کو خطیر رقم خرچ نہیں کرنا پڑیگی۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ عام آدمی سرکاری خرچ پر کورنیاکی پیوند کاری کراسکے گا۔پیدائشی طورپر سماعت سے محروم کمسن بچوں کے لئے کو کلیئر امپلانٹ بھی حکومت کرائے گی۔ چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ PHOTA میں رجسٹریشن کے بعد چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر، گردوں، بون میرو، کورنیا کی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جاسکے گی۔ سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ مخصوص نجی ہسپتالوں سے آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جاسکے گا ۔
آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے لئے وزیراعلی کی ہدایت پر ٹال فری نمبر-09009 0800 بھی فنکشنل کر دیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے،اپنا فرض نبھائیں گے۔ ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے، عام آدمی افورڈ نہیں کر سکتا ہے، اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی ۔کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت کی بحالی کے بعد بچے نارمل زندگی گزار سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جگر اور گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجات حکومت اٹھائے گی، مریض پر بوجھ نہیں بنے گا۔ کورنیا کی کامیاب پیوند کاری سے بصارت سے محروم افراد نارمل زندگی گزار سکیں گے ۔
وزیراعلی پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام ایک نئی سوچ اور نئی امید کا پیغام ہے ، جس کے ذریعے پنجاب کے عوام کی صحت کا معیار بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ ہم سب مل کر ان اقدامات کی حمایت کریں اور ایک صحت مند ، خوشحال پنجاب کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔قبل ازیں بتایا گیا کہ پاکستان میں سالانہ 1کروڑ 20لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی اور سی سے متاثر ہوتے ہیں اور لاکھوں افراد ان بیماریوں کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ جگر کی بیماریوں کی سب سے سنگین شکل میں جگر کا فیل ہونا شامل ہے، جوزندگی کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔جگر کی پیوندکاری ان مریضوں کے لئے آخری حل ہوتا ہے جس کے ذریعے زندگی کو بچایا جا سکتاہے۔پاکستان میں گردوں کی بیماری ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے اور تقریبا2کروڑ 20لاکھ افراد اس بیماری کا شکارہیں۔ ان میں سے ہر سال تقریبا 22ہزار افراد گردوں کی آخری مرحلے کی بیماری (Disease Stage Renal-End )میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور انہیں زندگی بچانے کے لئے گردے کی پیوندکاری کی ضرورت ہوتی ہے۔پاکستان میں خون کے سرطان، لو کیمیا کے شکار افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے اور ان بیماریوں کا علاج زندگی بچانے والی بون میرو کی پیوندکاری سے ممکن ہے۔ وزیراعلی پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر اور گردوں کی پیوند کاری کی سہولت حاصل کرنے والے مریضوں کو آپریشن کے بعد ایک سال تک مفت ادویات فراہم کی جائینگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button