پاکستانتازہ ترینصحت

پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں کی مانیٹرنگ ،کیمرے نصب کرنے کاحکم

ایمرجنسی، آئی سی یو، چلڈرن نرسریز، داخلی اور خارجی راستے، ویٹنگ ایریاز سمیت ہر مقام پر کیمرے نصب کیے جائیں، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا مراسلہ

لاہور: (بیوروچیف)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تمام نجی ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا ۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے تمام نجی ہسپتالوں کو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم دیتے ہوئے مراسلہ بھیج دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی، آئی سی یو، چلڈرن نرسریز، داخلی اور خارجی راستے، ویٹنگ ایریاز سمیت ہر مقام پر کیمرے نصب کیے جائیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج 40 روز تک محفوظ رکھی جائے۔

مراسلے کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج صرف قانونی وجوہات پر حوالے کی جائے گی، کیمرے نصب کرتے ہوئے مریضوں کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button