لاہور ( سلمان حسین ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف اندریس گوس کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت 3 وکٹ کے نقصان پر 17 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔
اس سے قبل میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے یاسر خان اور محمد رضوان نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان، محمد نواز، جیسن ہولڈر ، ریلے میریدتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ پی ایس ایل میں اپنی پہلی نصف سنچری بنانے والے ایندریس گوس 80 رنز پر ناقابل شکست رہے اور انہوں نے ہی وننگ شارٹ کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔



