پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

چارسدہ:افطاری کے وقت ہمسائیوں میں جھگڑا،فائرنگ،4جاں بحق،2زخمی

چارسدہ:(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں افطاری کے وقت ہمسایوں کے درمیان تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق چارسدہ کے علاقہ ترناب تھانہ کی حدود میں افطاری سے چند منٹ پہلے معمولی سے بات کو لے کر ہمسائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

معمولی سے تلخی پر شروع ہونے والی لڑائی خون کی ہولی میں اس وقت تبدیلی ہوگئی جب دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے، لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button