پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

جڑانوالہ:ماں 2کم سن بیٹیوں سمیت گلے کاٹ کر قتل

راولپنڈی میں شوہر نے بیوی کو پھندا لگا کر قتل کر دیا

جڑانوالہ ،راولپنڈی ( نمائندگان سی این این اردو ڈاٹ کام )تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 632 گ ب میں تیز د ھار آلے سے خاتون اور اس کی 2 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا گیا۔ 25سالہ ارم بی بی،اس کی بیٹیوں 5سالہ کرن اور 2سالہ فاطمہ کے گلے تیزدھار آلے سے کاٹے گئے۔

سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے واقعہ کافوری نوٹس لے کر ایس پی جڑانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزموں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کا شوہر ابراہیم اور دیور اسماعیل واردات کے بعد سے فرار ہیں، قومی امکان ہے کہ دونوں نے مل کر قتل کیا۔
ادھر راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شوہر نے خاتون کو پھندا لگا کر قتل کر دیا اور واردات کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر چھان بین کی تو خاتون روبینہ کو قتل کیے جانے کے شواہد سامنے آگئے، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
قتل

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button