پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

اے این ایف کے چھاپے ، 590 کلو منشیات برآمد ، 6 ملزم گرفتار

ماشکیل سے 350 کلو افیون ، ساہیوانوالہ کے قریب 180 کلو چرس پکڑی گئی

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) اے این ایف نے مختلف مقامات پر نو کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 6ملزموں کوگرفتار کر کے ساڑھے کروڑوں روپے سے زائد مالیت کی 590 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔ میانوالی میں کنڈیاں موڑ کے قریب مسافروین میں سوار ملزم سے 2 کلو 500 گرام آئس ،ضلع واشوک کے علاقے ماشکیل میں سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 350 کلوگرام افیون اور 50 کلوگرام چرس برآمدکر لی گئی۔ مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔اے این ایف نے ایک اطلاع پر موٹر وے انٹر چینج ساہیانوالہ کے قریب کارروائی کرکے ٹرک کے ڈرائیور کیبن کے اوپر بنے تاج سے 1200 گرام وزنی چرس کے 150 پیکٹ برآمد کر لئے ۔ ٹرک سے مجموعی طور پر 180 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button