مانانوالہ( ویب ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صدارت کو خطرے کے حوالے سے بیانات کو جھوٹ کا پلندہ اور ایسے عناصر احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
جب تک صدر زرداری ہیں کوئی اختلاف نہیں سب ایک پیج پر ہیں۔ مرد حر صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین ملکی معیشت کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
دورہ چین پاکستان کو مزید طاقتور بنانے کے لئے ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما و متوقع امیدوار پیپلز پارٹی حلقہ 142مرزا علی عابد بیگ آف مانانوالہ سے ملاقات کے دوران کیا ۔
انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت بہترین طریقے سے چل رہی ہے، جب تک صدر زرداری ہیں کوئی اختلاف نہیں سب ایک پیج پر ہیں۔ ضلع شیخوپورہ کو ایک بار پھر منی لاڑکانہ بنایا جائے گا، عام عوام کے لئے گورنر ہائوس کے دروازے کھلے ہیں۔



