پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

کراچی:بینک ملازمہ سے کریڈٹ کارڈبنوانے کے بہانے گھر بلا کر زیادتی

2ملزموں نے جوس پلا کربیہوش کیا، دوبارہ نہ ملنے پر ویڈیو وائرل کرنےکی دھمکی دی:متاثرہ لڑکی

کراچی:(ویب ڈیسک)بہادر آباد دھوراجی شیرپاؤ بستی میں بینک میں کام کرنے والی 26 سالہ لڑکی کو کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ بینک میں گاڑیاں لیزنگ اور کریڈٹ کارڈ بنانے کا کام کرتی ہے، مہروز نامی ملزم نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے گھر بلایا جہاں پہلے سے ایک اور مرد اور خاتون موجودتھی ۔

لڑکی کے مطابق اسے جوس پلایا گیا جس کے بعد وہ نیم بیہوش ہو گئی دونوں مردوں نے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ ملزم نے دوبارہ ملنے کیلئے کہا اور بصورت دیگر ویڈیو وائرل کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button