پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

کو آپریٹو سوسائٹیز ڈسولوشن ایکٹ 1993منسوخ کرنیکا فیصلہ

مسودے کی منظوری پرپنجاب حکومت متاثرہ ڈپازیٹرز کے کلیم حل کریگی، لاہورمیں لیکوڈیشن ٹربیونل کا قیام ،سول کورٹ کے برابر اختیارات ہونگے

لاہور( بیوروچیف)پنجاب حکومت نے کو آپریٹوسوسائٹیز ڈسولوشن ایکٹ 1993منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب اسمبلی میں کوآپریٹوسوسائٹیزایکٹ 2025 کا بل جمع کرادیاگیا ہے ۔

مسودے کی منظوری پرپنجاب حکومت 3 سے 6 ماہ میں متاثرہ ڈپازیٹرز کے کلیم حل کرے گی،عدالتی کیسز کے باعث پی سی بی ایل کی قیمتی جائیدادیں استعمال میں نہیں لائی جاسکیں،لاہورمیں لیکوڈیشن ٹربیونل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

لیکوڈیشن ٹربیونل کوسول کورٹ کے برابر اختیارات حاصل ہوں گے،لیکوڈیشن سے متعلق تمام کیسز120 دن میں نمٹانے ہوں گے ،لیکوڈیشن ٹربیونل دوسالہ ناقابل توسیع مدت کے لئے کام کرے گا۔

کمیٹی کی تشکیل میں نوٹیفائیڈ لیکوڈیشن افسران شامل ہوں گے،کمیٹی کے چیئرپرسن کومکمل انتظامی اختیارات حاصل ہوں گے۔مسودے کے مطابق لیکوڈیشن ٹربیونل کا اجلاس لاہور یا کسی بھی ضلع میں منعقد ہوسکتاہے،لیکوڈیشن کمیٹی کے اجلاس میں اکثریتی ووٹ سے فیصلے ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button