تازہ ترینچیمپئنر ٹرافیسپورٹس
کپتانوںکے اینیمیٹڈ پرومو نے دھوم مچا دی
لاہور(سلمان حسین) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025کے کپتانوں کے اینیمیٹڈ پرومو نے دھوم مچا دی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میگا ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں کا نیا اینیمیٹڈ پرومو جاری کر دیا۔
آئی سی سی نے اپنے تمام سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں تمام ٹیموںکے کپتانوںکے منفرد اینیمیٹڈ کرداروں کو بہت مہارت سے دکھایا گیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔
ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور دیگر کپتانوںکو ان کے پسندیدہ شارٹس کھیلتے ہوئے بھی دیکھاجاسکتا ہے،آئی سی سی نے پوسٹ کے کیپشن میںلکھا ہے کہ سٹیج سج چکا ہے اور تمام کپتان تیار ہیں۔



