پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

گردن کٹ جائے گی لیکن اپنے لیڈر سے غداری کبھی نہیں کروں گی: زرتاج گل

لاہور:(عاطف عارف ) پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر ایم این اے زرتاج گل وزیر نے سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیر قبیلہ کی بیٹی ہیں، میرے خون کا ایک ایک قطرہ حلال کی کمائی سے ہے۔

ڈیرہ غازی خان کی عوام سے مخاطب ہوں کہ آپ نے مجھے اپنا ووٹ دیا، مجھے ’دھی رانی‘ کہا اور اس ایوان تک پہنچایا۔ حالات جیسے بھی ہوں، جو بھی ہوں، ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں۔

یہ گردن زرتاج گل کی کٹ جائے گی، لیکن اپنے لیڈر عمران خان سے غداری کبھی نہیں کروں گی۔ میری سیاست، میری وفاداری، میرا جینا مرنا، سب کچھ عمران خان اور اسی پارٹی کے ساتھ ہے۔

نااہلی عمران خان سے وفا کے جرم میں ملی ہے مگر وہ یہ جرم بار بار کرتی رہیں گی۔ نااہلی کو کالعدم کرانے کے لئے اپیلٹ کورٹ میں جائیں گے انہیں عدالت سے مکمل انصاف ملنے کی توقع ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button