لاہور ( بیوروچیف) گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاجی دھرنا18 روز سے جاری ہے ۔ تفصیل کے مطابق احتجاجی دھرنے کے باعث چیئرنگ کراس ٹریفک کے لیے بند ہے، مظاہرین نے نجکاری کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
آ ج شہر کی اہم شاہراہوں پر احتجاج کا اعلان کیا ہے، مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ پر احتجاج اور سڑکوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں ہوگا، ڈاکٹر شعیب نیازی کا کہنا ہے کہ سی ایم ہائوس کی جانب احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔



