لاہور ( کرائم رپورٹر ) انٹی نارکوٹکس فورس نے انسداد سمگلنگ کارروائیوں میں کروڑوں روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی۔ ڈی بلاک چوک گوا در کے قریب گودام سے 5کلوگرام ہیروئن اور 5کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق 9مختلف کارروائیوں میں 9ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 63.151کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ کوہ نور ملز راولپنڈی کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی3.600کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ادھر پیر ودھائی موڑ جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب ملزم سے 2.400کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ایکسپریس وے اسلام آباد پر کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 900گرام چرس برآمد ہوئی۔ نجی ہائوسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب 2ملزمان سے 51گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔ حاجی کیمپ پشاور کے قریب ملزم سے 1.200کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ سریاب روڈ کوئٹہ پر 2ملزمان سے 10کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ گو ا در میں کو سٹل لائن کے قریب چھپائی گئی 32کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔



