چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف
پاکستان کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں آؤٹ، سعود شکیل 62 اور رضوان 46 رنز بناکر نمایاں رہے
لاہور،دبئی (سلمان حسین/حافظ زاہد علی )آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے پانچویں میچ میں پاکستان ٹیم 49.4 اوورز میں 241 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
اوپنر امام الحق اور بابراعظم نے 41 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم بابر اعظم 23 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے بعد ازاں 6 رنز کے اضافے کے بعد امام بھی رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 10 رنز بنائے۔
تیسری وکٹ پر محمد رضوان اور سعود شکیل نے 103 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد رضوان 46 اور سعود شکیل 62 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، طیب طاہر صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
سلمان علی آغا 19 ، شاہین آفریدی صفر اور نسیم شاہ 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، حارث روف 8 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ خوشدل شاہ 38 رنز بناسکے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 3، ہاردک پانڈیا نے 2، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل اور ہرشیت رانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان محمد رضوان، امام الحق، بابراعظم، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور ابرار احمد
بھارت کا اسکواڈ:
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا، ہرشیت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادو



