انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین
نمیبیا میں پہلی مرتبہ خاتون کو صدر منتخب کرلیا گیا
ونڈہاک (ویب ڈیسک) نمیبیا میں پہلی مرتبہ خاتون کو صدر منتخب کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 72سالہ نندی نداتواہ 57فیصد ووٹوں سے ملک کی پہلی خاتون (باقی صفحہ5بقیہ نمبر 23)
صدر منتخب ہوئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فروری میں صدر ہیگ گینگوب کے انتقال کے بعد نندی نداتواہ کو نائب صدر مقرر کیا گیا تھا، وہ ڈپٹی وزیرِ اعظم اور کئی محکموں کی وزیر بھی رہ چکی ہیں۔ سیاسی جماعت جنوبی مغربی افریقہ پیپلز آرگنائزیشن (SWAPO)سے تعلق رکھنے والی نندی نداتواہ نے صدر منتخب ہونے کے بعد کہا کہ نمیبیا کے عوام نے امن اور استحکام کیلئے ووٹ دیا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔
خاتون صدر



