انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

ہائی وولٹیج ٹاکرا،پاکستانی بلے باز ناکام،بھارت 7وکٹوں سے کامیاب

لاہور،دبئی:(سلمان حسین ،سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کے 128 رنز کے ہدف کو بآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اوپنر بلے باز ابھیشک شرما اور تلک ورما 31،31 جب کہ شبمن گل 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تینوں بیٹرز کی وکٹیں صائم ایوب نے حاصل کیں۔

اس سے قبل، پاکستان نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی بیٹنگ لائن پہلی گیند سے ہی مشکلات کا شکار رہی، وقتا فوقتا بیٹرز کے آؤٹ ہونےکے باعث پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان ٹیم کی پہلی وکٹ میچ کی پہلی گیند پر ہی گری، جس میں اوپنر بلے باز صائم ایوب کو بغیر کھاتہ کھولے واپس پویلین لوٹنا پڑا، محمد حارث 3 رنز بناکر جسپریت بمراہ کا شکار بنے۔

فخر زمان اور صاحب زادہ فرحان نے محتاط انداز میں بیٹنگ جاری رکھی تاہم فخر زمان بھی 45 کے مجموعے پر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

کپتان سلمان علی آغا بھی زیادہ دیر بھارتی باؤلرز کے خلاف مزاحمت نہ کر سکے اور صرف 3 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، حسن نواز 5 اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ صفیان مقیم 10 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔

صاحب زادہ فرحان نے 44 گیندوں پر 40 رنز بنا کر بھارتی باؤلرز کے خلاف کچھ مزاحمت کی، فہیم اشرف 11 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے برق رفتار 16 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 33 رنز بنا کر قومی ٹیم کے مجموعے میں اضافہ کیا۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو 3 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے، اکثر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button