پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

ہمارا کوئی رکن کہیں نہیں جارہا، بجٹ پاس نہ کرتے تو حکومت ختم ہوجاتی:گنڈاپور

جسے زعم ہے تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے،گورنر ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا،روڈ میپ منصوبے میں سزاجزا کا عمل ہوگا

پشاور: (ویب ڈیسک )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے بجٹ پاس نہ کرتے تو ہماری حکومت چلی جاتی اور قصور ہمارا اپنا ہی ہوتا جبکہ مخالفین شادیانے بجاتے، ہماری حکومت مضبوط ہے، کوئی بھی رکن کہیں نہیں جارہا، جسے زعم ہے وہ تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلے حقیقت سامنے آجائے گی۔س

ینئر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ان کاکہناتھاہمارے اپنے ہی ساتھیوں کا پروپیگنڈا تھا بجٹ پیش نہ کرو اور پھر بجٹ پاس نہ کرنے کا شور شروع کردیا، پارٹی کے پیٹرن انچیف کو جب بیرسٹرسیف نے بریفنگ دی تو انہوں نے بجٹ کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا، بجٹ کی منظوری میں ہمارے صرف دو ارکان نے ووٹ نہیں دیا اور وہ سب کو معلوم ہے کس کے بندے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے نئے ارکان کے حلف کے بعد معاملات سامنے آئیں گے، اس وقت اسمبلی میں ہمارے تمام ارکان آزاد ہیں کوئی بھی پی ٹی آئی کا رکن نہیں کیونکہ آئینی بنچ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کا پہلا فیصلہ ختم ہوگیا،میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کا رکن ہوں کیونکہ میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد نہیں بلکہ اپنی پارٹی پی ٹی آئی کا نام لکھا تھا۔

سینٹ کے 21 جولائی کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، گورنر ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، وہ چول مارتا رہتا ہے،میں اپنے کاغذات نامزدگی کی بنیاد پر عدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں تاکہ اس بنیاد پر ہمیں مخصوص نشستیں دی جائیں، سمگلنگ کی موثر روک تھام کےلئے پولیس، کسٹمز اور ایکسائز کی مشترکہ چیک پوسٹ کے قیام کےلئے مرکز کو خط لکھ رہا ہوں۔

میں نے ساڑھے 11کروڑ کے بسکٹ نہیں کھائے بلکہ اس رقم سے وزیراعلی ہائوس و سیکرٹریٹ کے400 کلاس فور ملازمین کو کھانا کھلایا گیا، میں اگر اخراجات کرتا ہوں تو ڈھائی سو ارب کی بچت بھی تو کی ہے، بیورو کریسی کو کنٹرول میں رکھنا سیاسی لوگوں کا کام ہوتا ہے اور ہم ایسا کرکے دکھائیں گے، یہ نہیں کہتا کرپشن ختم ہوگئی لیکن ہم نے اسے کنٹرول کرلیا ہے۔

میں 12سال نہیں بلکہ اپنے دور حکومت کے پندرہ ماہ کا حساب دینے کا پابند ہوں، صوبے کی بند صنعتوں کو چالو کرنے کےلئے سستی بجلی کی فراہمی کرنے جارہے ہیں۔

روڈ میپ تقریب سے خطاب میں ان کاکہناتھا تمام محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کےلئے عملی اقدامات اْٹھائیں، عوامی منصوبوں کی تکمیل میں کوئی تاخیر نہ کی جائے، روڈ میپ پر عملدرآمد کرنے میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، خراب گورننس کے باعث کوئی بھی منصوبہ مکمل نہیں ہوگا، میں نے وزیر اعلی بنتے ہی سکولوں میں فرنیچر پورا کرنے کا اعلان کیا تھا،سکولوں میں فرنیچر پورا نہ ہونے کی بڑی وجہ خراب گورننس ہے۔

سرکاری ملازمین کے گھروں میں سرکاری فرنیچر پڑا ہے، سکولوں کی کرسیاں سیاسی جلسوں میں استعمال ہوتی ہے، اب ذمہ داروں پر ذمہ داری عائد کی جائے گی۔روڈ میپ منصوبے میں سزا اور جزا کا عمل ہوگا، روڈ میپ کی ہر مہینے نگرانی کروں گا،خراب کارکردگی پر کسی کو ہٹانے میں پھر صفائیاں نہیں دوں گا، اب روڈ میپ میں ہر کسی کی کارکردگی نمایاں ہوگی،کسی کی سفارش نہیں مانوں گا، خراب کارکردگی والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button