پاکستانتازہ ترین

پنجاب پولیس ایپ کا افتتاح، گھر بیٹھے گمشدگی رپورٹ درج کرانے کی سہولت: Maryam Nawaz

لاہور (سلمان حسین) وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz نے پنجاب پولیس کی جدید موبائل ایپ کا افتتاح کر دیا، جس کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر اہم دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ درج کرا سکیں گے۔

پنجاب پولیس ایپ کے ذریعے شہریوں کو پولیس اسٹیشن یا خدمت مراکز کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی، اور گمشدگی رپورٹ آن لائن درج ہونے کے بعد گھر پر ہی موصول ہو جائے گی۔

وزیراعلیٰ Maryam Nawaz نے اس موقع پر کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کو آسانی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور پنجاب کو ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ایپ سے شہریوں کے وقت اور وسائل دونوں کی بچت ہوگی، اور سرکاری خدمات مزید شفاف اور مؤثر ہوں گی۔

دریں اثنا، وزیراعلیٰ Maryam Nawaz نے ملتان میں ٹریفک حادثے میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا، سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button