راشن کارڈ منصوبہ میں کارکنوں کو28ارب فراہم،تعداد مزید بڑھائیں گے: مریم نواز
نواز شریف انسٹیٹیوٹ کینسر ٹریٹمنٹ میں کسی بھی سٹیج کے مریض کو علاج سے انکار نہیں کیا جائیگا: ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے پر پیغام، کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش
لاہور :(سلمان حسین)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ورکرز کیلئے قابل تحسین اقدام کیا ہے۔پنجاب میں 12لاکھ رجسٹر ڈ ورکرز کو مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے 28 ارب روپے مل گئے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے راشن کارڈ کے ذریعے رجسٹرڈ ورکرز کو رواں سال مزید43.2 ارب روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب میں رجسٹرڈ ورکرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ تعداد 1403063تک پہنچ گئی۔1244130رجسٹرڈ ورکرز کو مریم نواز راشن کارڈ مل گئے اور4984 کی پرنٹنگ جاری ہے۔رجسٹرڈ ورکرز صوبہ بھر میں 62000 شاپس پر 3ہزار ماہانہ کی اشیاء ضروریہ لے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مالی سال2026-27 کے لئے راشن کارڈ پروگرام کی منظوری دیدی ہے۔ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ سے زائد ورکز بھی راشن کارڈ سے مستفید ہو رہے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں رجسٹرڈ ورکرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
لیبر منسٹر منشا اللہ بٹ اور سیکرٹری دانش افضال نے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر مزدور،ہر کارکن کا مالی تحفظ ذمہ داری سمجھتی ہوں۔راشن کارڈ پراجیکٹ میں کارکنوں کی تعداد مزید بڑھائیں گے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے پر پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے ہمیں مہلک بیماری کے خلاف شعور، احتیاط اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے۔
تمباکو نوشی، گٹکا، پان، شراب اور ناقص طرزِ زندگی کینسر کے بنیادی اسباب ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا”نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ“ تکمیل کے قریب ہے-
نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے مریضوں کے لیے امید کی کرن ہو گا۔نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ میں کسی بھی سٹیج کے کینسر مریض کو انکار نہیں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کیپٹن محمد سرور شہید (نشان حیدر) کے 78 ویں یوم شہادت پر سلام عقیدت پیش کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کیپٹن محمد سرور شہید کی جرات و شجاعت کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ قوم کیپٹن محمد سرور شہید کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ دفاع وطن کے لیے کیپٹن محمد سرور شہید کی بے مثل قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ کیپٹن محمد سرور شہید کوآزادی کشمیر کے لئے جنگ میں پہلا نشان حیدر پانے کا اعزاز حاصل ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جنوبی افریقہ میں فائرنگ سے چار پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔



