تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز
رومانیہ:مرغی اور بطخ کی بچوں کو تعلیم دینےکیلئے کلاس میں انٹری
سِنڈریلیٹا(ویب ڈیسک ) رومانیہ کے مڈل اسکول میں مرغی اور بطخ کی مدد سے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کا ایک جدید طریقہ اختیار کیا گیا جسے بہت پذیرائی مل رہی ہے۔اس طریقہ تعلیم کا مقصد بچوں میں جانوروں کیلئے ہمدردی کو فروغ دینا، تعلیم کے حصول کو بہتر بنانا اور اسکولوں میں بدمعاشی (بلنگ)کا خاتمہ کرنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں رومانیہ کی ایک ویٹرنری ڈاکٹر اوانا ویسلیو اپنے خاص معاونین کے ساتھ سندریلیٹا کے ایک دیہی اسکول پہنچیں، ان کے معاونین میں ایک مرغی جس کا نام روڈیکا اور ایک بطخ جسے ببلز کہا جاتا ہے شامل تھے۔یہ دونوں جانور پانچویں کلاس میں رکھی ڈیسکوں کے درمیان چلتے ہوئے بچوں کے قریب پہنچے، ان دونوں خوبصورت جانوروں کو اپنے درمیان دیکھ کر بچوں کے چہرے کِھل اٹھے اور وہ ان کے ساتھ کھیلنے لگے۔



