پاکستانتازہ ترینسپورٹس

34 ویں انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا آغازآج سے ہوگا

ا نگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہوگاجس کے شیڈول کا اعلان 18جون 2025کو کیا گیا تھا

لاہور( سلمان حسین)نگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 34 ویں سیزن کا آغاز آج 15اگست سے ہوگا ۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہوگاجس کے شیڈول کا اعلان 18 جون 2025 کو کیا گیا تھا۔ لیورپول کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
جس نے گزشتہ سیزن میں اپنا دوسرا ای پی ایل ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور مجموعی طور پر بیسواں انگلش ٹاپ فلائٹ تاج اپنے سر سجایا تھا ۔انگلش پریمیئر لیگ میں 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔گزشتہ سیزن کی ٹاپ 17ٹیمیں اور چیمپئن شپ کی درجہ بندی میں ترقی پانیوالی تین ٹیمیں لیڈز یونائیٹڈ، برنلے اور سنڈرلینڈ ہیں جو لیگ میں جگہ پکی کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ان تین ٹیموں نے لیسٹر سٹی، ایپسوِچ ٹان، اور ساتھمپٹن کی جگہ لی ہے جبکہ لیسٹر سٹی، ایپسوِچ ٹان، اور ساتھمپٹن کی ٹیمیں خراب کارکردگی کی بنیاد پر انگلش پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن میں جگہ حاصل نہیں کرپائی ہیں۔
۔ انگلش پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون، برنلے، یلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ، سنڈر لینڈ ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔واضح رہے کہ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 34 ویں سیزن کا پہلا میچ15 اگست کو دفاعی چیمپئن لیورپول اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان این فیلڈ،لیورپول میں کھیلا جائیگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button