پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

7سالہ بچی سے مبینہ زیادتی ، ملزم پولیس مقابلہ میں زخمی

ملزم شراب پی کر راہگیروں کو تنگ کررہے تھے،2فرارہوگئے:نشتر کالونی پولیس

لاہور:(سید ظہیر نقوی سے )نشتر کالونی میں 7سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا ملزم پولیس سے فائرنگ کے تبادلہ میں زخمی ہو گیا۔

نشتر کالونی پولیس کے مطابق 15پر اطلاع ملی کےگلو کوٹ قبرستان کے قریب 3 ملزم شراب پی کر شور شرابہ اور راہگیر وں تنگ کررہے ہیں۔
ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی،جوابی فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ملزم زخمی ہوگیا ،زخمی ملزم کی شناخت علی حسنین نام سے ہوئی جو 7 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب تھا جبکہ ملز م کے 2ساتھی فرار ہوگئے ۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے 30 بور پستول اور 3 بوتل شراب برآمدہوئی ہے جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،دیگر ‏ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button