لاہور:( ویب ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ میں 8 ماہ کے بچے کا ختنہ کرنیکی بجائے نفس کاٹنے کے معاملےمیں ڈاکٹر غلام عباس کی لائسنس بحال کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس حسن نواز مخدوم نے درخواست گزار ڈاکٹر کو بچے کے والد سے مصالحت کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے جب تک آپ متاثرہ بچے کے والد سے مصالحت نہیں کرتے آپ کا کیس آگے نہیں بڑھے گا، عدالت نے میڈیکل ٹربیونل سے 25 جون کو رپورٹ طلب کرلی۔



