راولپنڈی:(ویب ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 16 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خارجیوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب دراندازی کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 16 خارجیوں کوہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا کہ پاکستان بار بارافغان عبوری حکومت سےموثربارڈر مینجمنٹ کےلیے کہتا رہا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی۔
آئی ایس پی آر نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان خارجیوں کو پاکستان مین دہشتگردی کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے، سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانےکے لیے پرعزم ہیں اور دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنائیں گی۔



