پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہورایئر پورٹ:3خواتین پر سمگلنگ کا الزام،تشدد،ویڈیووائرل

برقع پوش خواتین نے 24 سیکورٹی کیمرہ اور 40 کلو قیمتی ملبوسات سمگل کرنے کی کوشش کی:حکام،صارفین کی تشدداورویڈیووائرل کرنے پرشدید تنقید

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) لاہور ائیرپورٹ پر تین برقع پوش خواتین مسافروں اور کسٹمز اہلکاروں میں ہنگامہ آرائی کے معاملہ پر ابوظہبی سے آنے والی تین خواتین مسافروں کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کر لیا گیا،تینوں خواتین پر تشدد بھی کیا گیا جبکہ ویڈیو وائرل کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق مسافر خواتین کی جانب سے کمرشل اشیاء کو سمگل کرنے کی کوشش کی گئی ، برقع پوش خواتین نے 24 سیکورٹی کیمرہ اور 40 کلو قیمتی ملبوسات سمگل کرنے کی کوشش کی۔

تینوں خواتین مسافر بذریعہ فلائٹ نمبر 854 سے لاہور پہنچی تھیں، کسٹمز اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کا معاملہ 40 سیکورٹی کیمرہ کو کلیئر نا کرنے پر شروع ہوا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ کسٹمز سپائی ماہ نور کو جان سے مارنے کی دھمکیاں اور سامان چھین کر نامعلوم افراد کے حوالے کیا گیا۔

کسٹمز کے دفاتر میں بھی توڑ پھوڑ ، ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور قیمتی ملبوسات کی سمگلنگ سمیت تحویل سے سامان چھیننے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button