انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

اسرائیل کی غزہ پر بمباری، 20فلسطینی شہید،رفاہ کوگھیرے میں لے لیا

اسرائیل غزہ حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ،اقوام متحدہ: حوثیوں کے اسرائیل پر 2 ڈرون حملے، ایک اردن میں جاگرا

غزہ،ریاض،نیویارک( ویب ڈیسک) فلسطینی شہریوں کے مصائب میں کمی نہ آسکی، غزہ پراسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفاہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا، صیہونی فوج نے سکیورٹی زون کا حصہ قرار دیتے ہوئے راستے بند کر دیئے۔
اسرائیل نے جنوبی غزہ میں خان یونس اور رفح گورنریٹس کے درمیان چلنے والے نئے قائم کردہ موراج کوریڈور پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔ اس نئے کوریڈور کا نام پٹی میں ایک سابق اسرائیلی بستی کے نام پر رکھا گیا۔ یہ بستی 2005 میں اسرائیلی انخلا کے ساتھ خالی کر دی گئی تھی۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس کے مغرب میں ایک علاقے پر بھی بمباری کی۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے، 18 مارچ سے غزہ پر اسرائیل کے تازہ 36 حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق 18 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1500 سے زائد فلسطینی لقمہ اجل بن چکے، شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 912 ہوگئی، 1 لاکھ 15 ہزار 981 فلسطینی زخمی ہیں۔ حماس نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر تین راکٹ داغ دیئے جن کی اسرائیل نے تصدیق کی۔
اسرائیلی حکام نے کہا کہ راکٹ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر حوثی ملیشیا کے ترجمان کے مطابق حوثیوں نے اسرائیل کی جانب دو ڈرونز لانچ کئے جو اردن میں گر کر تباہ ہو گئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی ترجمان یحییٰ السریع نے پلیٹ فارم ایکس پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حوثیوں نے دو یافا ڈرونز کے ذریعے اسرائیل میں دو فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس نے یہ نہیں بتایا کہ ان میں سے ایک اردن میں جا گرا۔
یمن سے لانچ کیا گیا ڈرون اردن کے علاقے ماعین میں گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یمنی ڈرون اردن کے ایک غیر آباد جنگلاتی علاقے میں گرا۔دوسری طرف سعودی عرب نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ غزہ میں فوری و مستقل بنیادوں پر جنگ بندی ہونی چاہیے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کو امداد سے محروم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button