67افسران کے تقررو تبادلے،194کانسٹیبلز کی ترقی
شاہ میر خالد ایس پی سی سی ڈی ون لاہور،منصور امان ایس ایس پی گوجرانوالہ تعینات،سی سی پی او لاہور،ڈی آئی جی کی ترقی پانے والوں کو مبارکباد
لاہور(سید ظہیر نقوی)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 67 افسروں کے تقرروتبادلے کر دیے۔پنجاب پولیس کےکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتیاں کر دی گئیں۔شاہ میر خالد کو ایس پی سی سی ڈی ون لاہور،عبدالحنان کو سی پی سی سی ڈی لاہور ٹو ،آفتاب احمد کو ایس پی سی سی ڈی لاہور تھری،ایس پی ہیڈ کوارٹرز لاہوراحمد زنیر چیمہ ایس ایس پی آپریشنز ملتان،
نوید ارشاد کو سینئر ٹریفک افسر لاہور،منصورالحسن کو ایس پی پاسبان لاہور،فہداحمد کوایڈیشنل ایس پی ٹریفک لاہور ،منصور امان ایس ایس پی سی سی ڈی گوجرانوالہ ریجن،دوست محمد کو ایس ایس پی سی سی ڈی فیصل آباد،کامران عامر خان ایس ایس پی سی سی ڈی ملتان،ساجد حسین کھوکھر ایس ایس پی سی سی ڈی گوجرانوالہ ریجن ،
بینش فاطمہ کو ایس ایس پی سی سی ڈی راولپنڈی،شوکت ندیم کو ایس پی سی سی ڈی بہاولپور ریجن ،یوسف ہارون کو ایس پی سی سی ڈی ڈی جی خان ریجن،راحیلہ اقبال کو اے ایس پی آپریشن ماڈل ٹاؤن،اے ایس پی راجیندر کواے ایس پی گلبرگ لاہور ،
آغا فصیح الرحمٰن کو اے ایس پی آپریشنز کاہنہ ،فضل الرحیم کو اے ایس پی آپریشنز چوہنگ،کبیراحمد کو ڈی ایس پی سی سی ڈی ون لاہور،دانش رانجھا کو ڈی ایس پی سی سی ڈی ٹو لاہور ،رضوان منظور ڈی ایس پی سی سی ڈی تھری لاہور،
راشد امین بٹ کو ڈی ایس پی سی سی ڈی فور ،محمد فیصل شریف کوڈی ایس پی سی سی ڈی فائیو،سید حسنین حیدرکوڈی ایس پی سی سی ڈی 6 لاہور تعینات کردیا گیا۔
علاوہ ازیں لاہور پولیس کے 194 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور کی سربراہی میں پرموشن بورڈ کا اجلاس ہوا،
جس میں ایس ایس پی ڈسپلن عمران کرامت بخاری اورایس پی ہیڈ کوارٹرز زنیر چیمہ نے شرکت کی۔ لاہور پولیس کے مختلف ونگزکے 194کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی، جن میں سیدہ امید نرجس رضوی،صابرہ پروین، محمد اقبال، محمد اسد، محمد توقیر ناصر، حیدر علی مہدی،شان علی، محمد آصف رمضان،محمد زاہد خان،محمد اویس، محمد الیاس،علی رضا اور دیگر شامل ہیں۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ترقی پانےوالے کانسٹیبلز کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نئے جوش و جذبے سے ادا کرنے کی تاکید کی۔ ڈی آئی جی عمران کشور نے کہا کہ ترقی پانے والے ملازمین پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں بہترین پرفارمنس دکھائیں۔



