پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

بنوں: فورسز کا آپریشن، 15خوارج ہلاک،کوئٹہ میں دھماکہ،4ایف سی اہلکار شہید

کوئٹہ میں دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، 3اہلکار زخمی، صدر اوروزیراعظم کا خراج تحسین

کوئٹہ،اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) سکیورٹی فورسز نے خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں میں انٹیلی جنس پرمبنی آپریشن کیا، فورسز نے خارجیوں کے مقام پر موثر انداز میں کارروائی کی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ 4خارجی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔دوسری جانب ضلع پشین میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 9خارجی دہشت گردوں کوہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی پشین کے علاقے خنائی بابا میں کی گئی، ہلاک حملہ آوروں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ ہلاک خارجی مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں 4اہلکار شہیداور 3زخمی ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں اور شہدا کے جسد خاکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے موقع سے شواہد جمع کیے ہیں، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 6خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے دھماکے کی شدید مذمت کی اور شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، شہدا کیلئے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ایف سی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، شہدا کے ورثا سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا جبکہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئےدعا کی اور کہا کہ بہادر سپوتوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button