پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ،2ملازمین نے پستول چرالیا

کمپیوٹرآپریٹرعلی رضا اور نائب قاصد خالد نے پستول چوری کیا،کمیٹی کی تحقیقات،کیس محکمہ اینٹی کرپشن کو بھی بھجوایا جارہا ہے:پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی

لاہور(بیوروچیف) پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک کیلئے آنے والا پستول چوری ہو گیا،فرانزک سائنس ایجنسی نے تھانہ چوہنگ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی۔

حکام کے مطابق دوران تفتیش نائب قاصد خالد مشتاق نے لیب سے پستول چوری کا انکشاف کیا تھا اور بتایا کہ کمپیوٹر آپریٹر علی رضا نے خالد کی ممنوعہ ایریا میں جانے میں مدد کی تھی۔ اس انکشاف کے بعد سیکرٹری داخلہ نے اعلیٰ سطحی 3رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی،کمیٹی نے تمام سی سی ٹی وی کیمروں اور ریکارڈ سے تحقیقات کی جس کے بعدنائب قاصد خالد مشتاق کو گزشتہ سال نوکری سے برخاست کیا گیا تھا۔

تحقیقات مکمل ہونے پرکمیٹی کی سفارشات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن حافظ قیصر نے دونوں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی، متن کے مطابق تھانہ گوجرہ سٹی کے مقدمے میں فرانزک کیلئے پستول لیب میں لایا گیا تھا۔

جونیئرکمپیوٹر آپریٹر علی رضا ،نائب قاصد خالد نے پستول چوری کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق نائب قاصد خالد اور احتشام کیخلاف آئس کی فروخت پر 2مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ حکام فرانزک سائنس ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ کیس محکمہ اینٹی کرپشن کو بھی بھجوایا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button