لاہور(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدراک کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایل ڈی اے کوماحولیاتی قوانین کے مطابق تعمیر ہونے والی بلڈنگز کو ریلیف دینے کا حکم دے دیا ،عدالت نے ایسی عمارات کے مالکان کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کے حوالے سے پالیسی بنانے کا حکم دے دی۔
عدالت نے لوڈر رکشہ کی رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ بارےحکومتی اقدامات بارے تفصیلی عمل درآمدرپورٹ5 مئی کو طلب کرلی اورکہا رکشہ بنانے والے اور ڈیلرز فٹنس سرٹیفکیٹ یقینی بنائیں ، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ رکشہ مینوفیکچررز کو پہلے نوٹس دیں ، انہیں عملدرآمد کے لیے موقع دیں ، رکشہ مینوفیکچررز کو ایس او پیز کے مطابق رکشہ بنانے کے لئے مہلت دیں اگر پھر بھی عمل درآمد نہیں ہوتا توکارروائی کریں ،ممبر واٹر جوڈیشل کمیشن کا کہنا تھا صنعتی اداروں میں بھی واٹر میٹر لگانا چاہئیں۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس چودھری محمد اقبال نے عدالتی فیصلے کیخلاف وراثتی انتقال درج کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریونیو اتھارٹی دیپالپور سے 16 مئی کو تحریری جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نےفیروزپور روڈ قصور کی گرین بیلٹ کی بحالی کی درخواست پر سرکاری وکیل کو 5 مئی تک رپورٹ جمع کروانے کی مہلت دے دی۔



