پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور پر ڈاکوؤں کا راج، شہری لٹتے رہے، پولیس تماشائی

الطاف، رضوان، ولید، حسن ، شیر افضل سے نقدی، موبائل و دیگر سامان لوٹ لیا گیا،چوہنگ،شیراکوٹ سے گاڑیاں،گارڈن ٹاؤن اور گوالمنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(بیوروچیف)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کے زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
ڈیفنس میں الطاف سے 1لاکھ45ہزار روپے اور موبائل فون، مانگامنڈی میں رضوان سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،ریس کورس میں ولید سے1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، ماڈل ٹاؤن میں حسن رضا سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، بادامی باغ میں شیر افضل سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

چوہنگ اور شیراکوٹ سے گاڑیاں جبکہ گارڈن ٹاؤن مغل پورہ اور گوالمنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button