پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

ڈاکٹروں پر مقدمات کامعاملہ،پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب

لاہور ہائیکورٹ نے صحافی اشفاق حسین کے قتل کے ملزموں کی ضمانت منظور کر لی، پنجاب کے سکولز میں مشروبات پر پابندی کیلئے درخواست دائر

 

لاہور (بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹرز کے مسئلے کو حل کرنے کے بجائے ان پر مقدمات درج کرنے کے معاملہ پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار تنظیم کے وکیل اظہر صدیق نے بتایا حکومت نے ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کا معاملہ کرنے کے بجائے ان پر مقدمات درج کئے،مزید کارروائی 9 مئی کو ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ نے مظفرگڑھ میں قتل ہونے والے صحافی اشفاق حسین کے ملزموں کی ضمانت منظور کر لی اور قرار دیا کہ ضمانت کیلئے اخباری خبر کو ثبوت کے طور پر تسلیم کیا جا سکتا ہے،جسٹس امجد رفیق نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا اور باور کرایا اخباری خبر کو ریکارڈ پر موجود دیگر ثبوت سے ملا کر دیکھنا ہوگا، صرف اخباری خبر کسی حقیقت کو پورے یقین سے ثابت کرنا ناکافی ہے، اگر رپورٹر خود عدالت میں پیش ہو تو اس کی خبر کو قابل قبول ثبوت تسلیم کیا جائے گا۔

یہ طے شدہ اصول ہے کہ خبر اس وقت تک ثبوت کے طور پر قبول نہیں جب تک رپورٹر پیش ہو کر گواہی نہ دے، ایف آئی آر کے مطابق 15 مئی 2024 کو صحافی اشفاق حسین اپنے بھائی کے ہمراہ جا رہے تھے جب گولیاں چلائی گئیں،مقدمے کے مطابق دو نامعلوم افراد نے صحافی کو گولیاں مار کر قتل کیا ، مقدمے میں کسی ملزم کو نامزد نہیں کیا گیا تھا۔

پنجاب کے سکولز میں مشروبات پر پابندی کیلئے شہری نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button