مریدکے(نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام)مرید کے میں بدبخت بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنی ماں اور بھتیجی کو ہلاک کر دیا اور بعد ازاں خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق چک 28 میں ملزم نشے کی حالت میں گھر آیا اور والدہ سے کھانا مانگنے لگا، تکرار کرنے پر ملزم نے فائرنگ کر دی۔
مقتولین میں 60سال کی گریس بی بی اور 11سال کی میری شامل ہیں۔گولیاں لگنے سے 16سال کی لڑکی زخمی ہو گئی جسے تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں



