لاہور:(بیوروچیف)پولیس مقابلوں کی عدالتی انکوائری کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا پولیس مقابلے آئین اور عدالتی نظام کیخلاف ہیں،روزانہ کی بنیاد پر میڈیا میں پولیس مقابلے رپورٹ ہورہے ہیں۔
ہر پولیس مقابلے میں ساتھی کی فائرنگ سے ملزمان کی ہلاکتوں کی خبریں آرہی ہیں، عدالت آج تک ہونے والے تمام پولیس مقابلوں کا ریکارڈ طلب اور عدالتی انکوائری کے احکامات صادر کرے،عدالت کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر پولیس مقابلے روکنے کے احکامات صادر کرے۔



