پاکستانتازہ ترینسپورٹس

ایشیا کرکٹ کپ ستمبر میں ہوگا یا نہیں، فیصلہ کل

بھارت سازشوں میں مصروف، پاکستان کو سوا ارب نقصان کا خدشہ

لاہور ( سلمان حسین) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر میں ہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ کل ہوگا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ مسلسل سازشوں میں مصروف ہے کہ ٹورنامنٹ نہ ہو ، اس طرح پاکستان کو سوا ارب روپے کا بھاری مالی خسارہ ہوسکتا ہے۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل صدر کی حیثیت سے ناکام بنایا جائے، سری لنکا اور افغانستان بھی بھارتی لابی میں شامل ہوکر پاکستان مخالف سازشوں میں متحرک ہیں۔
ایشین کرکٹ کونسل کے چیئر مین ہیں اس لئے بھارت مسلسل کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان سے جنگ ہارنے کے بعد کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو مالی نقصان پہنچائے، ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا مستقبل طے کرنے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس جمعرات کو ( کل ) چیئرمین محسن نقوی کی صدارت میں ڈھاکہ میں طلب کیا گیا ہے۔
بھارت ایشیا کپ کا میزبان ہے لیکن ڈھاکہ کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے، بھارت کو اجلاس میں ٹورنامنٹ کا شیڈول اور ملک کا اعلان کرنا ہے، بھارت اجلاس کو ڈھاکہ میں کرانے کی مخالفت کر رہا ہے، ایشین کرکٹ کونسل کے آئین کے مطابق اے سی سی اجلاس میں کورم پورا ہونے کیلئے کم از کم 3ٹیسٹ کھیلنے والے ممبر ملک کی شرکت ضروری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے ساتھ، افغانستان اور سری لنکا ڈھاکہ میں اجلاس کے حق میں نہیں ہیں، آئین کے مطابق کم از کم 10مکمل یا ایسوسی ایٹس ممبرز کا اجلاس میں ہونا ضروری ہے، اجلاس میں 10رکن ملکوں کی شرکت بھی مشکل ہے، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button