انٹر نیشنلپاکستان

آسٹریلوی وزیر خارجہ کا بھارت پر سکھوں کو نشانہ بنانے کا الزام

واقعات کی صاف شفاف تحقیق کا مطالبہ کرتے ہیں، پینی وونگ کا اظہار تشویش

کینبرا(ویب ڈیسک )آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے بھارت پر کینیڈا میں سکھوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان واقعات کی صاف شفاف تحقیق کا مطالبہ کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے دورہ آسٹریلیا کے دوران ان سے ملاقات میں آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کینیڈا میں سکھوں کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

پینی وونگ نے کہا کہ سکھ برادری سمیت دیگر لوگوں کو آسٹریلیا میں محفوظ پناہ اور احترام کا حق ہے، ہم کینیڈا کے عدالتی عمل کا احترام کرتے ہیں اور ان واقعات کی صاف و شفاف تحقیق کا مطالبہ کرتے ہیں۔پینی وونگ نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی اور تمام ممالک کی خودمختاری جیسے معاملات کے سلسلے میں ایک اصولی موقف موجود ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button