پشاور (ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر لڑکی کو جھانسہ دیکر شادی کیکوشش کرنے والا خواجہ سرا گرفتار ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق چمکنی میں افتخار نامی خواجہ سرا نے سوشل میڈیا پر مدرسے کی طالبہ سے دوستی رچائی، خواجہ سرا نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنے پاس بلا لیا۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ خواجہ سرا نے میل نرسنگ کا کورس مکمل کر رکھا ہے اور اب گانے بجانے کی محفلیں کرتا ہے، خواجہ سرا نے لڑکی کو 31اکتوبر کو اغوا کیا، 7دن اپنے پاس ڈیرے پر رکھا۔ پشاور پولیس کے مطابق گھر سے لاپتہ ہونے والی طالبہ کو بازیاب کرلیا گیا ہے، خواجہ سرا افتخار کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ پولیس نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسے دارالعلوم منتقل کر دیا۔



