انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

چھٹا عالمی ریکارڈ فیلڈ مارشل عاصم منیر ،پاک فوج کے نام:فاطمہ نسیم

4 مرتبہ بھارت کی منجھی ہوئ مختلف انسٹرٹکٹرز کو شکست دے چکی،نام گینز بک آف ورلڈ میں شامل، وزیراعظم ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں:فاطمہ نسیم

لاہور (رپورٹ: انعام علوی)ورلڈریکارڈہولڈرفاطمہ نسیم نے چھٹا عالمی ریکارڈمعرکہ حق کی کامیابی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے نام کر دیا۔

فاطمہ نسیم کو پاکستانی تاریخ میں سب سے زیادہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے

پاکستان کی بیٹی گیارہ سالہ فاطمہ نسیم بھارت کو 4 مرتبہ شکست دے چکی ،فاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر سب سے زیادہ پنچ مارنے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام کیا۔

فاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر ایک منٹ میں 302 فل ایکسٹینشن مکے کامیابی کے ساتھ ٹارگٹ پر ہٹ کیے۔

گنیز ورلڈریکارڈ نے تصدیقی ای میل جاری کردی،ورلڈ ریکارڈ ویب سائیٹ پر بھی اڈیٹ کردیا گیا ہے۔

فاطمہ نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر کم سے کم 250 مکے مارنے کا ٹارگٹ دیا واضح رہے فاطمہ نسیم نے اپنا پہلا ریکارڈ صرف سات سال کی عمر میں بھارت کو شکست دے کر بنایا تھا ۔

فاطمہ 4 مرتبہ بھارت کی منجھی ہوئ مختلف انسٹرٹکٹرز کو شکست دے چکی ہیں،فاطمہ نسیم نے خواہش کا اظہار کیا ہے وہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں، انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ گورنر سندھ ،وزیر اعلی سندھ اور وزیر اعظم پاکستان سے ملنے کی خواہش مند ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button