پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

زہریلا کھانا کھانے سے11سالہ ایان جاں بحق، بھائی اوربہن کی حالت تشویشناک

لاہور:(بیوروچیف)سبزہ زار میں زہریلا کھانا کھانےسے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے دو بہن بھائیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق سید پور کی رہائشی خاتون نے تینوں بچوں کو دوپہر کا کھانا کھلایا اور گھر کے کام سے باہر چلی گئی، والدہ واپس لوٹی تو تینوں بچوں کو بےہوشی کی حالت میں پایا۔

والدہ نے بچوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج 11 سالہ ایان دم توڑ گیا۔ 10 سالہ اذان اور 12سالہ ایمن زیر علاج ہیں۔

پولیس نے ایان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی کےگھر سے سمپل لے لیے گئے ہیں، تحقیقات شروع کر دی ہے اور جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button