پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبعلاقائی خبریں

پرائمری کے بعد ہزاروں مڈل سکول بھی بند، آئوٹ سورس؟

لاہور:( بیوروچیف)محکمہ سکولزایجوکیشن پنجاب نے پرائمری کے بعد مڈل سکولوں کو بھی آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 2025کی سکول شماری کی بنیاد پر سکول بند یا آئوٹ سورس ہوں گے۔

خطرناک عمارتوں والے سکول فوری بند کیے جائیں گے جبکہ کم سہولیات اور ناقص کارکردگی والے سکول آٹ سورس کیے جائیں گے۔

محکمہ سکولزایجوکیشن کے مطابق متوقع سکولز کو نواز شریف سکول آف ایمننس کیٹگری میں شامل کیا جائے گا جبکہ 100سے 150انرولمنٹ والے سکول آئوٹ سورسنگ لسٹ میں شامل ہیں۔

محکمہ اس سے قبل 13ہزار کے قریب سکول آئوٹ سورس کر چکا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button