پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 3انسانی سمگلر گرفتار

لاہور: (بیوروچیف) ایف آئی اے لاہور زون نے انسانی سمگلرز کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 3انسانی اسمگلرز گرفتار کے لیے ۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد منیر حسین، عبدالرحیم اور شہروز علی شامل ہیں ۔

ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 30لاکھ 50ہزار روپے ہتھیائے، گرفتار ملزم محمد منیر حسین ایف آئی اے کو سال 2020ء سے مطلوب تھا ۔

ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے ۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button